کرسٹینا رونالڈو کی فٹنس نے سب کو حیران کردیا

روم (سپورٹس لنک رپورٹ)پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانورونالڈوکوجسمانی فٹنس کے اعتبار سے 20سال کانوجوان قرار دے دیاگیا۔کرسٹیانورونالڈونے گزشتہ روز جیوونٹس کلب میں جوائننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ دیا،جس کے مطابق ان کے جسم میں صرف 7فیصد چربی ہے جبکہ پٹھے ناقابل یقین حد تک مضبوط ہیں ۔33سالہ رونالڈو رواں سیزن میں ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر اٹلی کے کلب جیوونٹس میں آئے ہیں ،اس سلسلے میں گزشتہ روز کلب کے میڈیکل بورڈ نے ا ن کا ٹیسٹ لیا۔ماہرین کا کہناہے کہ رونالڈو کو بلاشبہ سپرفٹ فٹبالرکہاجاسکتاہے

تعارف: newseditor