ایشین گیمز،قومی ویٹ لفٹرز کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ یہاں جاری ہے جس میں ویٹ لفٹرز ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کیلئے محنت کر رہے ہیں، سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹریننگ کیمپ میں عبدالغفور، محمد یوسف،محمد شہزاد، محمد طلحہ طالب،ابوسفیان،حیدر علی، فرحان بٹ،شاہد سلطان، محمد طاہر، عبدالرحمان،احتشام پارس، زوہیب منظور،محمد ثاقب، جمیل اختر،، اظہر امین، صدام حسین، ذوہیب منظور اور نوح دستگیر کوچ علی اسلم کی زیر نگرانی ٹریننگ کر رہے ہیں،ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے بیس تا پچیس اگست تک منعقد ہونگے۔

تعارف: newseditor