دوسری پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چمپئن شپ آغاز7اگست سے ہوگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چمپئن شپ7تا12اگست پاکستان نیوی شوٹنگ رینج،پی این ایس کارساز کراچی میں ہوگی ۔یہ پاکستان شوٹنگ کیلنڈر کا ایک منفرد ایونٹ ہے ،اس ٹورنامنٹ میںعام افراد سمیت کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں شوٹنگ کی بہترین ٹیمیں بھی مدمقابل ہونگی جس میں پاکستان نیوی ،،پاکستان ایئر فورس،،پاکستان آرمی ،،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں شامل ہیں،اس چھ روزہ ٹورنامنٹ میں400سے زائد نشانہ باز ایئر پسٹل ،اسکیٹ اور ٹریپ کٹیگریز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرینگے ،اس سالانہ ایونٹ کا انعقاد پرویز عباسی کی کامیابیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جو کہ نہ صر ف نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے بانی سیکریٹری ہیں بلکہ پاکستان میں شوٹنگ اسپورٹس کے فروغ میں ان کا بڑا ہاتھ ہے ،اس ایونٹ میں تما م مقابلے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قواعد کے تحت منعقد کئے جائینگے جو کہ رائفل ،پسٹل اور شاٹ گن کٹیگریز اولمپکس شوٹنگ ایونٹس کی گورننگ باڈی ہے ،اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چمپئن شپ کے ڈائریکٹر کموڈور غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چمپئن شپ پاکستان کے سالانہ اسپورٹس کیلنڈر میںایک شاندار اضافہ ہے ،یہ ایونٹ پاکستان میںکسی بھی پس منظر سے تعلق رکھنے والے شوٹرز کیلئے اس مقابلے میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کا بہترین موقع ہے اور ہم اس ایونٹ کے ذریعے پرویز عباسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پر انتہائی مسرور ہیں۔

تعارف: newseditor