یورو2024 کوالیفائرز، فرانس نے نیدرلینڈز کو چار صفر سے شکست دیدی

یورو 2024 کوالیفائرز مقابلے میں فرانس کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو چار صفر سے شکست دیدی، فرانس کی جانب میں اہم کردار ان کے نئے کپتان کیلین ایمباپے کا رہا جنہوں نے دو گول سکور کئے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے آغاز سے ہی فرانس کا پلڑا بھاری رہا اور اس کے فارورڈز نے نیدرلینڈز کے گول پوسٹ پر یکے بعد دیگرے حملے شروع کردیئے

 

 

میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گریزمین نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی جبکہ میچ کے 8 ویں منٹمیں اپامیکینو نے گول سکور کرکے مقابلہ دو صفر کردیا، میچ کے 21 ویں منٹ میں کپتان کیلین ایمباپے نے ٹیم کیلئے تیسرا گول سکور کردیا، ہاف ٹائم تک مقابلہ تین صفر رہا، میچ کے 88 ویں منٹ میں ایمباپے نے اپنا دوسرا جبکہ ٹیم کیلئے چوتھا گول سکور کردیا، فائنل وسل تک مقابلہ چار صفررہا۔

error: Content is protected !!