نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئیگی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریگی جس کے دوران پاکستان اور نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی، نیپال کیخلاف پاکستان کی سولہ رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی انتخاب نومبرمیں کیا جائے گا،یاد رہے کہ پاکستان اور نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دسمبر میں ہونے والی سیریز دنیا کی دوسری کرکٹ سیریز ہو گی اس سے قبل پہلی سیریز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی تھی، پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کی قومی کرکٹ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 2002 اور 2006 میں عالمی چیمپئن بنوانے والے کوچ نفیس احمد نے ویمن بلائنڈ کرکٹرز کو تربیت دی تھی، بلائنڈ ویمن کرکٹرز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ ائندہ ماہ لاہور میں شروع ہوگا ،یاد رہے کہ نیپال کی ٹیم 2014 میں بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی تھی مگر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو میزبانی کیلئے تیس لاکھ روپے درکار تھے جو اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نہیں مل سکے تھے اور یہ سیریز منعقد نہ ہوسکی تھی۔

تعارف: newseditor