ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزکی کوریج کے خواہشمند میڈیانمائندگان کے لیے ضروری ہدایات

ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9 سے 24 جو ن تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) کھیلا جائے گا۔

پی سی بی تمام میچز کے اختتام پر اسٹار پرفارمرز کےانٹرویوزاپنے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے شیئر کرے گا۔ان پوسٹ میچ ویڈیو انٹرویوز کو صرف اداراتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ پی سی بی ایونٹ کے دوران ہر میچ کی اردو اور انگریزی زبان میں میچ رپورٹ بھی میڈیا کو فراہم کرے گا۔ صرف اداراتی مقاصد کے لیے میچ کی تصاویر کا لنک بھی واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔

تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز کی تفصیلات:

اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، (+92 321 5347168)
کراچی کنگز، فیصل مرزا،(+92 3058110110)
لاہور قلندرز، عثمان اشرف،(+92 3004336169)
ملتان سلطانز، احمد میر،(+92 3217456009)
پشاور زلمی، عبدالغفار،(+92 3212953098)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نبیل ہاشمی، (+92 345 3469946)

شیخ زید اسٹیڈیم میں میڈیا کیمونیکشنز سے متعلق کسی بھی امور کے لیے پی سی بی کے میڈیا منیجر عماد حمید سے ان نمبر ز (03018452417) اور (+971-528923503) پر رابطہ کیا جاسکے گا۔ اس دوران وہاں کسی بھی قسم کے میڈیا آپریشنز کے لیے شکیل خان (+971-504713560)سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کی ٹریننگ کی تفصیلات جاننے کے لیے متعلقہ ٹیم کے میڈیا منیجرز سے رابطہ کیا جائے۔

میچز کے اوقات کار:

ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

ہر میچ سے 30 منٹ پہلے ٹاس ہوگا۔

میڈیا ایکریڈیشن:

کوویڈ 19 کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی ابوظہبی لیگ کے لیےصرف مقامی میڈیا کو وہ بھی مخصوص تعداد میں ہی کوریج کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی ان میچز کی تصاویر کو میڈیا کے ساتھ شیئر کرے گا، کوویڈ 19 کی وجہ سے فوٹوگرافرز کومیڈیا ایکریڈیشن جاری نہیں کی جائے گی۔

error: Content is protected !!