چیمپئنز لیگ فٹبال،،آرسنل نے چیلسی کو پنلٹی ککس پر شکست دیدی


ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے چیلسی کو دلچسپ کھیل کے بعد پنلٹی کِکس پر پانچ کے مقابلے میں چھ گولز سے ہرا دیا ہے۔ڈبلن کے میدان میں چیلسی نے آرسنل کے خلاف پانچویں ہی منٹ میں پہلا گول داغ دیا، 15 ویں منٹ میں چیلسی کو پنلٹی کِک پر گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جو حریف گول کیپر نے ضائع کر دیا۔کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل ٹیم آرسنل نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کرد یا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی کِکس کا سہارا لیا گیا۔ اہم مرحلے میں آرسنل نے دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ کے مقابلے میں چھ گولز سے فتح سمیٹی۔

تعارف: newseditor