لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال کو گراس روٹ لیول پر جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے، فٹ بال کے قدتی کلسٹرز کو قومی دھارے میں لانے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے پاکستان انیشنل ویٹرن الیون نے ٹیکنیکل پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ فیصل آباد، ملتان،، کراچی،، پشاوراور لاہور ویٹرن الیون ٹیموں نے پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون فٹ بال کے فروغ کے لیے ساتھ چلنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق اس کا فیصلہ گزشتہ روز ڈیرہ میاں عباس لاہورمیں پاکستان انٹرنینشل ویٹرن الیون کے اجلا س میں کیا گیا۔ ٹیکنیکل پلان کے مطابق ڈسٹرکٹ سطح پر ویٹرن الیون کی طرف سے نامزد کی گئیں کمیٹیاں ٹیکنیکل پلان کو اس کی اصل روح کے ساتھ لاگو کرے گی۔ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالرز پر مشتمل ہوں گے۔کمیٹی ممبران ٹیکنیکل پلان کے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے قدرتی کلسٹرز کو قومی دھارے میں لانے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے ان میں مزید نکھار پیدا کریں گے۔اجلا س میں ملتان سے شرافت علی چنو،کبیر والہ سے امجد زکریا، سہیل شانی، بہاولنگر سے آصف خاکوانی، طارق متیرا، ساہیوال سے محمد اشفاق، کراچی سے محمد خالد نواز، گوہر زمان، فیصل آباد سے سرفراز چرنڈی، محمد امتیاز بٹ، جمشید باجوہ، راولپنڈی سے محمد امجد، فیض احمد فیضی، طاہر قریشی، منڈی بہاوالدین سے ہارون یوسف، جڑانوالہ سے زاہد لقمان، لاہور سے میاں عباس، غلام سرور ٹیڈی، محمد اعجاز کاکا، تنویر الحسنین، فیصل امیرخان، میاں خاور عباس، محمد عامر خان، محمد امجد، آغا محمد اجمل،اسد اللہ اور ڈاکٹر ابرارالحسن نے شرکت کی۔اس موقع پر پٹرن ان چیف میاں عباس اور صدر آصف خاکوانی نے شرکاہ اجلا س کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ویٹرن الیون فیفا،، اے ایف سے اور پی ایف ایف اور پاکستان کے مروجہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے فٹ بال کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھے گی۔ ڈاکٹر ابراالحسن نے اجلاس میں کھلاڑیون کے فٹنس مسائل پر لیکچر بھی دیا۔