ساف چیمپئن شپ ; بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔

 

ساف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں  بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔بنگلورو میں ہونے والے میچ میں بھارت کے سنیل چھیتری نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

 

بھارت کاچوتھا گول اوڈانٹا سنگھ نے81 ویں منٹ میں سکورکیا۔ پاکستانی کھلاڑی میچ میں کوئی گول نہ کرسکے۔بنگلورو میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ شاندار انداز میں شروع ہوا ،

لیکن دسویں منٹ میں گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کا بھارتی کپتان نے فائدہ اٹھایا اور گیند کو جال میں پہنچادیا ، صرف چھ منٹ بعد ہی بھارت کو پنالٹی کک مل گئی اس بار بھی سنیل چھیتری نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا ۔ابھی پہلا ہاف ختم بھی نہیں ہوا تھا

کہ سائیڈ لائن پر ڈرامہ ہوا، انڈین کوچ نے پاکستانی کھلاڑی کو گیند تھرو کرنے سے روکا جس کی پاداش میں انہیں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

 

 

error: Content is protected !!