چیمپئنز لیگ،رئیل میڈرڈ نے روما کو شکست دیدی


سپین(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے مقابلے میں سپینش کلب ریال میڈرڈ نے روما کو دلچسپ کھیل کے بعد دو ایک سے ہرا دیا ہے۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے دوسرے ہی منٹ میں روما کے خلاف گول داغ دیا۔ریال میڈرڈ نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 15 ویں منٹ میں انہیں دوسری کامیابی مل گئی۔ ٹیم روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 83 ویں منٹ میں گول کر کے ریال میڈرڈ کی برتری کم کر دی، بد قسمتی سے وہ میچ کے دوران مزید گول نہ کر سکے۔

تعارف: newseditor