کین ولیمسن کو شاہین شاہ آفریدی کا یارکر پسند

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔کین ولیمسن سے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور شاہین شاہ کی یارکر میں سے کسی ایک بولر کی گیند کو منتخب کرنے کے لیے سوال پوچھا گیا۔کین ولیمسن سوال پر بہت زیادہ سوچ کر کہتے ہیں کہ دونوں بولرز کی یارکرز کافی حد تک ایک جیسی ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان اپنے جواب کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی کا نام لیتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں بہت زیادہ مشہور ہیں۔

error: Content is protected !!