انٹرڈویژنل جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ 12 اگست سے شروع ہو گی


اسلام آباد ۔(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرڈویژنل جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ 12 اگست کو کھیلی جائے۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں 6 ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور بے نظیرآباد شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں مردوں کے پانچ جبکہ خواتین کی چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے، مردوں کے ایونٹس میں 40 کلو گرام، 45کلو گرام،50کلو گرام،55 کلو گرام اورپلس 55کلو گرام شامل ہیں جبکہ خواتین کے 35کلو گرام،40کلو گرام،45 کلو گرام اور پلس 45 کلو گرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor