انس علی شاہ نے جہانگیرخان پی ایس اے سیٹلائٹ سیریز کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

 

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد عبداللہ نواز کو شکست، محمد عمراور آصف عظیم نے انعامات تقسیم کئے

 

کراچی۔ پاکستان آرمی کے انس علی شاہ نے پاکستان ایئرفورس کے عبداللہ نواز کو ایک دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دیکر جہانگیرخان پی ایس اے سیٹلائٹ سیریز کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سینیئر کے فائنل کے پہلے سیٹ میں عبداللہ نواز نے انس علی شاہ کیخلاف 11-6 سے کامیابی حاصل کی دوسرے سیٹ میں انس نے 12-10 اور تیسرے سیٹ میں 11-6 فتح حاصل کی فائنل کے چوتھے سیٹ میں عبداللہ نواز نے کم بیک کرتے ہوئے اپنے حریف کو 11-8 سے شکست دی

 

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں انس شاہ نے عبداللہ کیخلاف 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے فتح کاتاج اپنے سرسجا لیا ایونٹ میں کھیلے گئے انڈر 13 بوائزکے فائنل میں سید یوزا نے سیف سعد کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹ (11-6) (11-3) (2-11 اور (11-5) سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی انڈر 19 گرلز کے فائنل میں سمیراشاہد نے سوہا علی کوصفر کے مقابلے میں 3 سیٹ (11-3) (11-8) اور (11-9) سے ہرا کرٹائٹل اپنے نام کیا

 

واضح رہے کہ ایونٹ کو اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان کے پہلے کوچ استادعمردراز مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منسوب کیا گیا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس کے مینیجر اوآئی سی محمد عمر نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیاایڈوائیزر آصف عظیم اور ٹورنامنٹ ریفری نویدعالم کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

 

 

error: Content is protected !!