نوشہرہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) نوشہرہ زلمی گرینز نے زلمی آزادی کپ جیت لیا، فائنل میں نوشہرہ زلمہ گرینز نے خیبر زلمی گرینز کو سات وکٹوں سے شکست دی، نگراں وزیر اعلیٰ دوست محمد اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے۔پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونیوالا زلمی آزادی کپ نوشہرہ زلمی گرینز کی فتح پر اختتام پذیر ہوا، فائنل میں نوشہرہ زلمی گرینز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خیبر زلمی گرینز ایک سو اکیاون رنز بناکر بناکر آؤٹ ہوئی۔ریحان آفریدی چالیس رنز بناکر نمایاں رہے، عمر عالم نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نوشہرہ زلمی گرینز نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرکے پہلا زلمی آزادی کپ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رضا گیلانی چھیالس رنز بناکر نمایاں رہے، خیبر زلمی کی جانب سے ثمین گل نے دو وکٹیں حاصل کیں، نگراں وزیر اعلیٰ دوست محمد، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔