آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئی ہے۔آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی۔سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچز کی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کی

 

جس میں اوپنر سدرا امین نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے بعد مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹونئٹی سیریز میں آٹ کلاس کیا، آئرلینڈ ویمن ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی۔ آئرش بیٹر گیبی لوئس نے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔آئرش کپتان لاورا ڈیلینی نے دورہ پاکستان کو یاد گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا بڑا خیال رکھا گیا ہے، مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ ہو گا۔

error: Content is protected !!