قومی کرکٹرز کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) کلب کرکٹ ایک کرکٹر کے لیے آغاز ہے، سٹار بننے کے بعد بیشتر کھلاڑی کلب تو دور ڈومیسٹک کرکٹ بھی چھوڑ دیتے ہیں لیکن کپتان سرفراز احمد سمیت دس سے زائد کرکٹرز کلب کرکٹ کو رونق بخش رہے ہیں۔جو کرکٹر پہلی بار پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنائے اور ہار بھی بھارت جیسے حریف کو دی ہو، ایسے کرکٹر کو پر لگنے کوئی اچھنبےکی بات نہیں، مگر سرفراز احمد آج بھی وہی کرکٹر ہیں جو کپتان بننے سے پہلے تھے۔پاکستان میں فارغ تھے جو کراچی سے لاہور کلب کا میچ کھیلنے آ پہنچے۔ جب کپتان ایسا ہو کھلاڑی کیسے چھپ سکتے ہیں۔ شان مسعود، اسد شفیق، انور علی اور عثمان صلاح الدین سمیت بیشتر کرکٹر کلب چیمپئن شپ میں نظر آئے۔ خاص کر ٹی ٹونٹی لیگز میں لاکھوں بلکہ کروڑوں ملنے کے بعد چند ہزار روپے کی کلب کرکٹ میں سٹارز کی کہکشاں پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے۔

تعارف: newseditor