قومی کرکٹ ٹیم کی ڈربی کے سفر، ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم 25 جون بروز جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سےبراستہ ابوظہبی انگلینڈ کے شہر برمنگھم روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی۔ ڈربی پہنچنے پر قومی اسکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔

روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا۔ اس دوران قومی اسکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔

قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجٹل کنٹینٹ منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات مندرجہ ذیل ہیں:

25 تا 27 جون ( روم آئسولیشن):
• پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے
• قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 27 جون بروز اتوار کو صبح 10 بجے (یوکے ٹائم) انگلینڈ میڈیا کے لیے مقررہ آرائیول پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کے خواہشمند پاکستان میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ ابراہیم بادیس کو میڈیا سیشن سے کم از کم 2 گھنٹے قبل Ibrahim.badees@pcb.com.pk پر آگاہ کردیں۔ ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

28 جون بروز پیر:
صبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت شاداب خان کاایک ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

29 جون بروز منگل:
صبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ اس ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ ابراہیم بادیس کو میڈیا سیشن سے کم از کم 2 گھنٹے قبل Ibrahim.badees@pcb.com.pk پر آگاہ کردیں۔ ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

30 جون بروز بدھ:

یکم جولائی بروز جمعرات:
صبح 11 بجے (انگلینڈ ٹائم): پچاس اوورز پر مشتمل پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز
پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت کسی کھلاڑی کا پوسٹ میچ ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

2 جولائی، بروز جمعہ:
کوئی کرکٹ یا میڈیا سرگرمی نہیں

3 جولائی، بروز ہفتہ:
صبح 11 بجے (انگلینڈ ٹائم): پچاس اوورز پر مشتمل دوسرے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز
پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوز فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
میچ سے قبل قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ اس ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ ابراہیم بادیس کو میڈیا سیشن سے کم از کم 2 گھنٹے قبل Ibrahim.badees@pcb.com.pk پر آگاہ کردیں۔ ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

4 جولائی، بروز اتوار:
صبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت شاداب خان کاایک ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

5 جولائی، بروز پیر:
صبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ اس ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ ابراہیم بادیس کو میڈیا سیشن سے کم از کم 2 گھنٹے قبل Ibrahim.badees@pcb.com.pk پر آگاہ کردیں۔ ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

6 جولائی بروز منگل:
قومی کرکٹ ٹیم کی کارڈف روانگی

اسکواڈز:
ون ڈے: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی(ناردرن) ، حارث رؤف (ناردرن)،حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی(سینٹرل پنجاب) ، امام الحق (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) (سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

شیڈول:

25 جون: ڈربی روانگی
6 جولائی: کارڈف روانگی
8 جولائی: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف
10 جولائی: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز ، لندن
13 جولائی: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم
16 جولائی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم
18 جولائی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز
20 جولائی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر

error: Content is protected !!