انٹرریجن انڈر19کرکٹ،کوئٹہ،فیصل آباد،راولپنڈی اور فاٹا کی جیت


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر۱19- کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ ، فیصل آباد، راولپنڈی اورفاٹا اپنے اپنے میچ جیت لئے،اسلام آباد نیشنل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 121 رنز بنائے، واحد نے 102 رنز، رشید نے 20 رنز بنائے، محمد مکی نے چار، محمد طحہ اور محمد وقاص نے دو، دو رنز بنائے، جواب میں کراچی وائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ 33.2 اوورز میں 96 رنز کے ساتھ آئوٹ ہوگئی، محمد طحہ نے 26 رنز نے بنائے، حسین اور محمد ابراہیم نے تین، تین جبکہ محمد اجمل اور جنید نے دو، دو کھلاڑی آئوٹ کئے،کے آر ایل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، پہلے کھیلتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی نے 37.1 اوورز میں 133 رنز بنائے، محمد نے 47 رنز، عبید اللہ نے 25 رنز بنائے، بلال جاوید اور سیف علی نے تین، تین ،اور سلمان شفقت نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا، جواب میں فیصل آباد نے 43.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، شعیب حسن نے 38 رنز، علی مصطفی نے 25 رنز ، اویس ظفر نے 27 رنز اور، فہد حسین نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، مرغزار گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے آزاد جموں و کشمیر کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، پہلے کھیلتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر نے 15 اوورز 37 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، منیر ریاض نے 6 جبکہ شیراز خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں،راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف 15 اوورز میں پورا کر لیا، حیدر آباد نے 28 رنز بنائے، ڈائمنڈ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا نے لاہور وائٹس کو 82 رنز سے شکست دی، فاٹا 49.3 اوورز میں 276 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،محمد آفتاب عالم نے 74 رنز، محمد عباس آفریدی نے 55 رنز بنائے، دانش بٹ نے چار، عادل سرور نے تین اور سید فریدوں نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں لاہور وائٹس نے 46.5 اوورز میں 194 بناکر آئوٹ ہوگئی ہوگئی، حسن ڈار نے 60 رنز، حمزہ سنی نے 47 رنز اور محمد ارسلان نے 25 رنز بنائے، عبدالرحیم نے چار اور محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، گروپ بی میں کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان نے لاڑکانہ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا، لاہور بلیوز نے ایبٹ آباد کو 10 وکٹوں سے مات دی،،کراچی بلیوز نے پشاور کو 3 وکٹوں سے شکست دی اورسیالکوٹ نے حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

تعارف: newseditor