پاکستانی نژاد سکندررضا دبئی کیپیٹلز کے فائنل تک رسائی بارے پرامید

دبئی کیپیٹلز پیر کو ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں فتح کی راہ پر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔ کیپیٹلز نے ہفتے کو ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف بھرپور کھیل پیش کیا تاہم بدقسمتی سے وہ یہ میچ 12 رنز سے ہارگئی۔ دبئی کیپیٹلز کے آل راؤنڈر پاکستانی نژاد سکندر رضا نے اپنے گزشتہ میچ بارے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔

 

 

ٹام کرن اور ماتھیشا پتھیرانا نے اننگز کا اختتام بہت اچھی طرح کیا۔ ہمیں پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے 3 میں سے 3 یا تین میں سے کم از کم 2 میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ رضا نے مزید کہا کہ ٹیم اپنے اگلے مقابلے میں کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی ۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں ٹیمیں کے درمیان بہت یکسانیت ہے۔ اس دن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

error: Content is protected !!