پاکستانی اور آسڑیلین کوچ کی ناشتے کی میز پر دلچسپ گفتگو

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ناشتے کی میز پر آسٹریلین ہم منصب جسٹن لینگر کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ہلکا مت لیں، جب میدان میں ہوں گے تب بات ہوگی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پرتھ میں ان کی ملاقات اپنے پرانے دوست آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر سے ناشتے کی میز پر ہوئی۔باتوں ہی باتوں میں لینگر نے آرتھر کو چیلنج کر ڈالا کہ اکتوبر میں پاکستان جب یو اے ای میں مدمقابل ہوگا، تو لگ پتہ جائے گا،لیکن قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بھی لینگر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا ۔مکی نے لینگر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی اسپن وکٹوں پر آسٹریلیا انہیں آسان نہ سمجھے، آسٹریلیا آسان ٹیم نہیں لیکن گرین شرٹس جیت کے ٹریک پر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کا بحیثیت کوچ پہلا اسائنمنٹ ہوگا۔

تعارف: newseditor