جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)18ویں ایشین گیمز کا آغاز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگیا۔ایشین گیمز کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔ ایونٹ میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کا 359 رکنی دستہ 35 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔18 ویں ایشین گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب انڈونیشیا گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما میں سجی جس میں انڈونیشیا ء کی دلکش ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک لاکھ اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔تقریب میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی دستے کی قیادت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کی۔ایشین گیمز کے 45 ایونٹس میں سے پاکستان 35 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئے گا ، پاکستانی ویمنز کھلاڑی صرف 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔