حسن کا اعتماد بہت کم ہے،وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایک کھلاڑی کو کیوں ٹیم سے الگ کیا جارہا ہے، حسن علی ہمارے لیے ایک شاندار پرفارمر رہا ہے اور انہوں نے ہمیں میچ جتوائے ہیں۔وسیم اکرم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی بھی کرکٹر کیچ ڈراپ کر سکتا ہے؟کیا اس سے وہ برا کھلاڑی بن جاتا ہے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ صرف ایک غلطی پر پورا ملک حسن علی کے پیچھے پڑ گیا ہے جوکہ اچھی بات نہیں ہے

میں بھی ماضی میں اس سے گزرا ہوں، وقار یونس اس سے گزرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے، وہاں ناقص پرفارمنس کے اگلے دن شائقین حوصلہ دیتے ہیں، اگلی بار اچھا پرفارم کرلینا۔سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی کیچ چھوڑے، حسن کا اعتماد بہت کم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ مکمل طور پر گِر نہ جائیں۔

error: Content is protected !!