گوتم گھمبیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بی جے پی نے انہیں دلی سے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، اس کے علاوہ اداکار اکشے کمار کو بھی بی جے پی کا ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

تعارف: newseditor