انعام بٹ نے اپنا چاندی کا تمغہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کردیا

قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا۔انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاں اور سپورٹ کا شکریہ، اللہ کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

error: Content is protected !!