انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو انجری کا شکار ہو گئے


نوٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تاہم اس کے باوجود توقع ہے کہ وہ بیٹنگ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی اننگز کے 44ویں اوور میں بیئرسٹو وکٹوں کے پیچھے جیمز اینڈرسن کی گیند پکڑنے کی کوشش میں انگلی کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں فیلڈ چھوڑنا پڑی، ان کا فوری طور پر ایکسرے کرایا گیا جس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود توقع ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کریں گے۔

تعارف: newseditor