آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مزید الزامات سامنے آگئے

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے تازہ ترین الزامات سامنے آئے ہیں۔قطر کے معروف نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کی کرکٹ کرپشن پر ڈاکو مینٹری کا دوسرا حصہ جاری کردیا گیا جس میں ایک بھارتی فکسنگ آرگنائزر انیل منور اور مبینہ بکی کے درمیان اسپاٹ فکسنگ کے انتظامات سے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔الجزیرہ ٹی وی نے گزشتہ سال ایک ڈاکومینٹری کے ذریعے کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کی نشاندہی کی تھی اور اس مرتبہ بھی ٹی وی کی جانب سے ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ 2017 میں کھیلے گئے رانچی ٹیسٹ سے متعلق بکی بتا رہا ہے کہ وہ میچ سے قبل بتاسکتا ہے کہ کس طرح سے میچ کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor