پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا قبول نہیں کرتی اس لیے ہم نے فٹبال ہائوس کو کمیٹی کے حوالے کیا،سید اشفاق احمد

اسلام آباد(غنی الرحمن /سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق علی شاہ نے کہاہے کہ2018 میں سپریم کورٹ نے الیکشن کروایا اورمنتخب ہونے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باگ دوڑ ہم نے سنبھالی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا قبول نہیں کرتی اس لیے ہم نے فٹبال ہائوس کو کمیٹی کے حوالے کیا،لہکن آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کمیٹی معاملات درست کرنے بجائے شاہ خرچیوں میں لگے پیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم این اے ملک عامر ڈوگر،سردارنویدحیدر،شاہد شنواری ودیگر موجودتھے۔اشفاق علی شاہ نے کہاکہ جو مینڈیٹ نارملیزیشن کمیٹی کو ملا تھا فیفا کی جانب سے دیا گیا تھا۔نارملیزیشن کمیٹی کو کام حالات نارمل کرنا تھا نہ کہ باڈی چلانے کاانکا کردار الیکٹورل کمیٹی کا تھا نہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا،

انہوں نے کہاکہ ہم نے اسکے سارے ثبوت فیفا کا دے دیے ہیں یہ کمیٹی فیفا کی منظوری کے بعد بنی تھی۔۔ انکا کہنا تھاکہ ساڑھے سترہ کروڑ ملا جب ہم نے فٹبال کا چارج لیاتھا،ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کی بھی فیفا کی طرف سے قبولیت نہ ملنے کی وجہ سے وہ آئیڈیا ڈراپ کیا۔انہوں نےکہاکہنارملیزیشن کمیٹی سے سیکرٹری جنرل ایک خاتون نے کمیٹی کے خلاف کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے،خاتون نے کرپشن اور ہراسمنٹ کے جارچز کا کیس کورٹ میں کیا ہوا ہے،فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹبال کو انتشار میں ڈال دیا ہے

بلوچستان میں لوگ فٹبال پر مرتے مارتے ہیں جبکہ چیبر پختونخوااوردیگر صوبوں میں فٹبال کیساتھ جنون کی حد تک لگائو ہے۔اگر کوئی نا خوشگوار واقع ہوگیا تو اسکا ذمے دار کون ہوگا۔ آج ہم نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کرکے سارہ معاملہ ان کے نالج میں لایا ہے۔میری صدارت میں سارا بجٹ دس لاکھ ماہانہ تھا،آج چئیرمین سات ہزار ڈالرتنخواہ کے رہا ہے، دردی سے فنڈز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلی آنے والی کابینہ کو خزانہ خالی ملے گا،

ایم این اے ملک ڈوگرنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نارملیزیشن کمیٹی فوراً سٹپ ڈاؤن کرے، ملک عامر ڈوگرنے مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ ایک نیا فکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائےنارملیزیشن کمیٹی کی چئیرمن صدر حمزہ میڈیا کے سامنے بتائیں کے پاکستان کے فٹبالرز کا پیسہ کہاں ضائع کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے فہمیدہ مرزا سے مطالبہ کیاہے کہ معاملہ حل کریں ورنہ ہم دوبارہ اپنا چارج اور اپنے مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئیں گے۔۔فہمیدہ مرزا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم سے یہ معاملہ پہنچائیں گے ۔۔اور اگر ضرورت پڑی تو اعلی حکومتی سطح پر فیفا سے رابطہ کیا جائے گا۔۔فہمیدہ مرزا نے معاملے کے حل کے ایک کمیٹی بنائی ہے جو فیفا کو خط لکھیں گے۔

error: Content is protected !!