ایشین گیمز،چین کے سوبینگ ٹیان نے 100میٹر دوڑ جیت کر تیز ترین انسان بن گئے


جکارتہ: (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین گیمز میں چین کے سوبِینگ ٹیان 100 میٹر ریس جیت کر ایشیا کے تیز ترین انسان بن گئے، ویمن اسکواش کا گولڈ میڈل ملائیشیا کی نکول ڈیوڈ نے جیت لیا۔گولڈ میڈلز پر قبضے کی جنگ، ایشین گیمز کی 100 میٹر ریس چین کے سوبِینگ ٹیان کے نام رہی، 9.91 سیکنڈ میں 100 میٹر ریس جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا اور ایشیا کے تیز ترین انسان بن گئے۔ دوسری طرف ڈریگن بوٹ ریس میں سونے کا تمغہ متحدہ کوریا کی ٹیم نے جیت لیا۔ خواتین کی 100 میٹر ریس میں بحرین کی ایڈی ڈیانگ طلائی تمغہ لے اڑئیں، 4 سو میٹر خواتین کی ریس میں بحرین کی سلویٰ نصیر کامیاب رہیں۔ ویمن اسکواش میں نکول ڈیوڈ نے ملائیشیا کو گولڈ میڈل جتوا دیا۔

تعارف: newseditor