نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہوگا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا جس میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔نیشنل ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر ٹیم کو 3 ہوم اور 3 اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں رائونڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ، رنرز اپ کو 5 لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

error: Content is protected !!