نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ ) امریکی تلوار باز خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد نے کہا ہے کہ حج کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اس امر کا اظہار کیا کہ حج کیلئے سفر پر روانہ ہونے کے وقت ان کے دل کا کونہ کونہ روحانیت سے بھرا ہوا تھا۔کھیلوں میں نقاب پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی کھلاڑی نے کہا کہ سابق امریکی سیکرٹری ہیلری کلنٹن نے بھی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور انہیں کہا تھا کہ وہ بیرون ملک امریکی سفیر کی حیثیت سے جا رہی ہیں۔ ابتہاج محمد نے بتایا کہ وہ 2016 ء کے اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی مسلم خاتون کھلاڑی تھیں اور انہوں نے اسی ایونٹ میں اپنے ملک کیلئے برونز میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ابتہاج محمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے ملک کے غریب عوام کی مدد کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ خوش اور سکھ چین کی زندگی گزار سکیں ۔