باجوڑ ; تین روزہ الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

 

 

باجوڑ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پہلا بین الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

فائنل میچ اور اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام، خصوصی افراد، آفیشلز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں دیر، باجوڑ، مردان، بنوں، سوات اور تخت بھائی کی خصوصی پرسنز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کے مابین وہیل چیئر ریس اور ہینڈ ریسلنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔

کرکٹ کے فائنل میچ میں باجوڑ گلونہ نے دیر ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

error: Content is protected !!