صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا، صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے پودا لگانے کے بعد دعا کی ، صوبائی وزیر کھیل نے اس موقع پر کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیئں تاکہ آلودگی کا خاتمہ ہوسکے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor