نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اورروسی اسٹار ماریہ شراپواکو اپ سیٹ شکست، دونوںکھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔فلشنگ میڈوز نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ میںسوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ آسٹریلیا کے ان سیڈڈ پلئیر جان مل مین سے تھا۔مل مین نے فیڈرر سے سخت مقابلہ کیالیکن کامیابی6-3 ،5-7 ،6-7 اور6-7 سےجان مل مین کے نام رہی اور فیڈرر یہ میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔دوسری جانب خواتین ایونٹ مین بھی اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آئی جب روسی اسٹار ماریہ شراپوا کو اسپین کی کارلا سواریز نوارو کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں شکست ہو گئی ۔شراپوا کو مات دینے والی کارلا سواریز نوارو کی جیت کا اسکور4-6 اور3-6 رہا تھا۔