کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم 23ستمبر کو اسپین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کو گروپ بیمیں اسپین، مالڈوا اور روس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان دوسرا میچ مالڈوا کیخلاف 24ستمبر اور روس کے خلاف 27ستمبر کو کھیلے گا۔سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کو 4،4کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 28ستمبر کو پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز جبکہ دونوں سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن اور فائنل 29ستمبر کوکھیلا جائے گا۔ پاکستان کے 14رکنی دستہ کی قیادت آفاق احمد کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمر جاوید، حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود ، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان جاوید، زبیح اﷲ وڑائچ، محمد زبیرعادل، محمد عالمگیر، محمد کاشف، ظفر خان، سمیر احمد (اسٹریٹ چائلڈ) شامل ہیں۔ طارق لطفی کوچ ہوںگے۔