اسلام آباد ( نواز گوھر)؛ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جو کہ پاکستان کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں سب سے زیادہ کھیلا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال کپ کے فائنل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نےکہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں بھر تیاری، جذبے اور جیت کی امید سے اترنا چاہئے، انہوں نےکہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے اور کھیلیں ہمیں ڈسپلن کی پابندی سیکھاتی ہیں، عارف ابراہیم نے کہا ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئے اور ان کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، آخرپر انہوں ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کومبارک باد دی اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، غوری کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی چیمپیئن بن گئی۔