چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامٹ کا افتتاح پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے کیا اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔

ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر20 لیو آو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

error: Content is protected !!