لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)اولمپئین نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک ادارہ ہے جس کو ذاتی خوہشات پر نہیں بلکہ کارکردگی پر چلایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بیان پر شوکاز نوٹس پر صرف کانگریس میٹنگ اور کانگریس لیڈز کو جوابدہ ہوں، دوست نواز پالیسیوں کو بھول کر قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جاتا تو بہتر ہوتا.ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پی ایچ ایف، ورلڈ چیمپئین اولمپئین نوید عالم نے کہا کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کو اہمیت دینا نہیں چاہتا، شوکاز نوٹس ایک مزاحیہ تحریر ہے جس کا جواب کانگریس میٹنگ ممیں دونگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی بری کارکردگی پر تمام کانگریس ممبران کو اعتماد مین لے لیا گیا ہے ، ہم پاکستان ہاکی کی بہتری چاہتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کا سفرطے کریں گے.ورلڈ چیمپئین و کانگریس و ایگزیکٹو بورڈ ممبراولمپئین نوید عالم نے کہا کہ صدرپی ایچ ایف کی ہدایات پر پیر تک خاموش ہوں منگل کے روز پریس،میڈیا کانفرنس کرونگا جس میں پاکستان ہاکی کے زوال کے محرکات، اقرباءپروری، بے ضابطگیوں. جانبدارانہ پالیسیوں، خلاف آئین پالیسیوں اور مارکیٹنگ افیئرز سے متعلقہ کئی اہم معاملات سے پردہ اٹھائیں گے