سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

کراچی(عائشہ ارم) سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں انہوں نے انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی مظہرالدین میمن اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پودا لگا کر افتتاح کیا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیئے دعا کی۔ بعد ازاں دیگر عہدیداران نے بھی پودے لگائے۔

اس ضمن میں انہوں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سندھ والی بال ایسوسی کی ممبر و جوائنٹ سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی عائشہ ارم کو میڈیا کے لیئے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے پاکستان والی بال فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ہرا بھرا پاکستان کے سلوگن کے تحت نہ صرف مہم کا آغاز کردیا ہے

بلکہ تمام ڈویژنل سیکریٹریز نور حسن بلوچ(سکھر)پرویز احمد شیخ(حیدرآباد)، امتیاز جاگیرانی(لاڑکانو)، محمد شہباز باجواہ(شہید بینظیرآباد)، محمد اقبال راجپوت(میرپورخاص)کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

error: Content is protected !!