امپائر کو چور کہنے پر سرینا ولیمز کو 17ہزار ڈالر جرمانہ

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)یوایس اوپن ٹینس کے فائنل کے دوران امپائر کو چور اور جھوٹا کہنے پر سرینا ولیمز پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔یو ایس اوپن ٹینس فائنل میں سیرینا ولیمز کو جاپانی کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی، خود کو ہارتے دیکھ کر سیرینا کو اپنے خلاف امپائر کے فیصلے برے لگنے لگے،پہلے چیخیں چلائیںاور ریکٹ زمین پر دے مارا۔مداح بھی سیرینا کے حق میں بول پڑے، پہلی بار یو ایس اوپن جیتنے والی ناؤمی اوسکا کی خوشی اس احتجاجی شور میں دبنے لگی تو ناؤمی رو پڑی، سیرینا اپنا احتجاج اور شکست بھول گئی، آگے بڑھ کر مائیک سنبھالا اور وننگ کھلاڑی کا حوصلہ بڑھایا ، تماشائیوں سے بھی کہا میرے لیے نعرے لگانے کے بجائے فاتح کھلاڑی کو شاباش دیں۔ناؤمی اوساکا نے کہا کہ وہ معذرت چاہتی ہیں کہ فائنل کا اختتام آنسوؤں کے ساتھ ہوا،اس کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ یو ایس اوپن کے فائنل میں سرینا سے مقابلہ کروں ، اور اس پر وہ بہت خوش ہے۔

تعارف: newseditor