ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

 

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ایشیا کپ 2023 سپرفور مرحلے میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی ہے۔

بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی 3 سو سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار سکور کرنے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔

 

وہ ون ڈے کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں،

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے

سنتھ جے سوریا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں

 

 

error: Content is protected !!