دورہ انگلینڈ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں،محمد شامی


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی کا کہنا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کی کارکردگی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، اپنے ایک انٹرویو میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ جب 2014میں وہ پہلی بار دورہ انگلینڈ پر آئے تھے اس وقت انہیں اتنا تجربہ نہیں تھا مگر اب اس دورے میں ان کی کارکردگی 2014کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، فاسٹ بائولر نے کہا کہ اس دورہ انگلینڈ سے قبل انہوں نے انگلش کنڈیشنز میں بائولنگ کرانے کیلئے جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کی ویڈیوز دیکھیں تاکہ پتہ چل سکے کہ انگلش وکٹوں اور کنڈیشنز پر کیا لائن و لینتھ رکھی جاتی ہے اس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی اور وہ اپنی اس کارکردگی سے مطمئن ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ نجی مسائل کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی مگر ان تمام باتوں سے وہ چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں اور مستقبل میں بہتری کیلئے پرامید ہیں۔

تعارف: newseditor