رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف ٹوبہ نے سب سے بڑا اپ سیٹ کر ڈالا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمد آصف کو محمد آصف ٹوبہ نے شکست دیکر رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ نمبر چار سیڈ محمد بلال کو شاہد آفتاب نے، نمبر پانچ سیڈ محمد اعجاز ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کے ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے، نمبر سات سیڈ محمد آکاش رفیق بھی محمد شہباز سے اور نمبر آٹھ سیڈ اسجد اقبال بھی سہیل شہزاد سے شکست کھا گئے۔ محمد ماجد علی نے118 کا بڑا بریک کھیلا۔لیگ رائونڈ کے میچز جمعے تک کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے دوسرے دن حیران کن نتائج سامنے آئے جن میں محمد آصف کو ان سیڈڈ محمد آصف ٹوبہ نے 4-2 سے شکست دی۔ محمد آصف ٹوبہ نے چوتھے فریم میں 115 کابریک بھی کھیلا۔ نمبر پانچ سیڈ محمد اعجاز کو کھیلے گئے دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے مقابلے میں علی حیدر نے سخت مقابلے کے بعد 4-3جبکہ دوسرے میں انہیں سلطان محمد نے 4-2 سے زیر کیا۔ دیگر میچوں میں ذوالفقار عبدالقادر نے عمیر عالم کو 4-1 ، نمبر دو سیڈ بابر مسیح نے شرجیل محمود کو 4-3 ، آکاش رفیق نے تجربہ کار خرم حسین آغا کو 4-1 ، محمد احسان جاوید نے عبدالستار کو 4-2 سے شکست دی۔

تعارف: newseditor