شاداب خان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ وکٹ ٹیکر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان پاکستان کی جانب سے سے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں، شاداب خان نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں ایک وکٹ حاصل کی جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد اب 98 ہو گئی ہے اور وہ ٹاپ پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر شاہد آفریدی ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے، تیسرے نمبر پر عمر گل ہیں جنہوں نے 85، چوتھے نمبر پر سعید اجمل جنہوں نے 85 اور پانچویں نمبر پر حارث رئوف ہیں جنہوں نے 72وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

error: Content is protected !!