ڈیگو میراڈونا نے میکسیکن کلب ڈوراڈوس کو جوائن کرلیا


کولیکن: (سپورٹس لنک رپورٹ) میراڈونا بطور منیجر اپنے آپ کو مصروف رکھ کر کھوئے ہوئے وقت کی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔ارجنٹائن کے سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے میکسیکن کلب ڈوراڈوس جوائن کرلیا جہاں وہ منیجر کے طور پر خدمات کی انجام دہی کرتے ہوئے اپنے کھوئے ہوئے وقت کی تلافی کرنا چاہتے ہیں اور ان کیلئے فٹبال ہی وہ ذریعہ جس کی بدولت انہیں آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ روس میں منعقدہ عالمی کپ کے دوران بھی ان کی بیماری کی خبریں عام ہوئیں اور انہیں ہسپتال کا رخ کرنا پڑا مگر وہ اب کافی بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ میراڈونا کے مطابق وہ 14 سال تک بیمار رہے لیکن اب وہ کیریئر پر متوجہ ہیں۔

تعارف: newseditor