سپورٹس جرنلسٹس پر رمیز راجہ کے بے بنیاد الزامات، خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی شدید الفاظ میں مذمت

خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سپورٹس جرنلسٹس پر بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالے سے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا زیر صدارت عاصم شیراز اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر عمران یوسفزئی، جنرل سیکرٹری شاہد خان آفریدی،سیکرٹری فائنانس شکیل الرحمان،سینئر سپورٹس جرنلسٹس اعجاز احمد،عظمت اللہ،قادر خان،ہاشم خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بیان پر غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لینے اور غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج رمیز راجہ کی اگرکوئی پہچان ہے تو اس میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہے کسی بھی سپورٹس کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹ کا کلیدی کردار رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے سپورٹس جرنلسٹ کی دل آزاری اور سپورٹس جرنلزم کی ساخت مجروع ہوتی ہے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک رمیز راجہ غیر مشروط معافی نہیں مانگیں گے خیبرپختونخوا کے سپورٹس جرنلسٹس پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی طرح ان کی ہر قسم کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری رکھے گی۔

error: Content is protected !!