دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں ایشیاء کپ کرکٹ ٹونامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے نیوز کانفرنس بھی کی ۔دفاعی چیمپئن بھارت کے کپتان روہت شرما کے ہمراہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،سری لنکا کے اینجلو میتھیوز ،بنگلادیش کے مشرفی مرتضی ،افغانستان کے اصغر افغان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ۔روہت شرما نے کہا کہ ایشیا ءکپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں لیکن ہمیں پاکستان کےخلاف میچ کا انتظار ہے اور اس کےلئے پرجوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاء کپ بڑا ایونٹ ہے ،اچھا پرفارم کریں گے ، اچھا ہوتا طویل دورہ انگلینڈ کے بعد گھر جاتے اور تھوڑے آرام کے بعد یہاں آتے ۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور تیاری بہت اچھی ہے ،ورلڈ کپ کے لئے سفر جاری ہے فی الحال فوکس ایشیاء کپ پر ہے ،وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ’سیریز بائی سیریز‘ ہم اپنے آپ کو بہترکریں گے ،چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم بہت ینگ تھی جس میں اب میچورٹی آگئی ہے ۔گزشتہ ایشیاء کپ سے بہتر پرفارمنس دیں گے۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کسی سے کم نہیں ہے ۔ایشیاء کپ کا پہلا مقابلہ کل یو اے ای میں پانچ بار کی چیمپئن سری لنکا اور بنگلادیش میں ہوگا ۔گرین شرٹس ایونٹ میں پہلامیچ 16 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا۔