انگلینڈ کےہاتھوں بھارت کو شکست غیرمتوقع نہیں ہے، سنیل گواسکر


نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کہا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کوئی غیر متوقع یا حیران کن نہیں ہے، اپنے ایک لکھے گئے کالم میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے مناسب تیاری کے ساتھ میدان میں نہیں اتری اور یہی وجہ اس کی شکست کی بنی ہے۔سنیل گواسکر نے مزید لکھا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہئے کہ وہ سیریز میں شکست کی رپورٹ بناتے ہوئے ایمانداری کا مظاہرہ کرے اور ان تمام عوامل کوسامنے لائے جن کی وجہ سے بھارت کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کپتان ویرات کوہلی کے بارے انہوں نے لکھا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کوہلی اپنی کارکردگی کی بنا پر انگلینڈ میں سٹار رہے مگر بطور کپتان ان کے فیصلے بہرحال شکست کی وجہ بنے ہیں، فیلڈنگ کی تبدیلی، بائولنگ کی تبدیلی اور خاص طور پر ٹیسٹ میچ کیلئے مناسب ٹیم کا انتخاب بہرحال ایسے فیصلے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ٹیم میچ ہارتی یا جیت جاتی ہے اور کوہلی میں ان میں کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor