پورٹیماؤ: (سپورٹس لنک رپورٹ) پرتگال میں سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ انگلش رائیڈر جوناتھن ریا نے جیت لی، تیز رفتاری میں ایکشن اور مہارت دیکھ کر تماشائی بھی محظوظ ہوتے رہے۔پرتگال میں پورٹیماؤ کے خوبصورت موٹو ٹریک پر ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں دنیا بھر کے موٹر سائیکلسٹ اِن ایکشن نظر آئے۔ اونچے نیچے ٹریک پر رائیڈرز کی پھرتی اور مہارت قابل دید تھی۔ریس میں برطانیہ کے جوناتھن ریا نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔