بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی کرکٹرز کی پریکٹس،ویسٹ انڈیز کے کرکٹر بھی ساتھ مل گئے


دبئی(رپورٹ۔عبدالرحمان رضا)ایشیا کپ 2018 اپنے آپ و تاب کے ساتھ جاری ھے جہاں کل پاکستان اور انڈیا کا پہلا مقابلہ ھو گا۔میچ سے ایک دن قبل آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا حیرت کی بات اس وقت ھوئی جب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ پریکٹس کر رہی تھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم انڈیا کے خلاف نومبر میں دو ٹیسٹ،پانچ ونڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے انڈیا جائے گی اس سے پہلے دبئی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ھیں تاکہ گرم موسم میں ایڈجسٹ ھو سکیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گے اور گپیں لگاتے رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کئی گھنٹے پریکٹس کروائی خاص پر بلے بازوں پر ذیادہ دھیان دیا دبئی کا موسم شدید گرم ھے دن کو ٹمرئچر 43 سینٹی گرہڈ تک رہا۔

تعارف: newseditor