سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین پیٹر ہینڈزکامب جنہیں سلیکٹرز نے آئندہ ماہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے تاہم ان کے اس فیصلے سے یہ پیغام مجھےمل گیا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے مجھے مزید رنز سکورکرنے پڑیں گے، مڈل آرڈر بیٹسمین پیٹر ہینڈزکامب جنہوں نے 2016 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اب تک 43.63 کی اوسط سےرنزبنا چکے ہیں تاہم ستائیس سالہ پیٹرکو اپنے آخری گیارہ اننگز جو انہوں نے تینوں فارمیٹس میں کھیلی ہیں میں مایوس کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کاحصہ نہیں بنایا گیا ہے، ڈراپ کئے جانے کے بعد پیٹر ہینڈز کامب کاکہنا ہے کہ وہ میں ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کروں گا اور اچھا سکور اورکارکردگی دکھاکر سلیکٹرزکو اپنی جانب متوجہ کروں گا۔